ریاض (یواین پی) سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو سعودی عرب کے پہلے دورے کے دوران ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔مودی سرکار پہلی مرتبہ کسی بھارتی آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر کافی خوش ہو رہی تھی، تاہم جنرل منوج مکند نروانے کو سعودی عرب میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنرل منوج مکند نروانے کے دورے کے موقع پر محمد بن سلمان جو کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں، انہوں نے اور ان کے بھائی سعودی نائب وزیر دفاع نے بھی بھارتی آرمی چیف ملاقات سے انکار کر دیا۔