بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا کا شکار

Published on December 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

ممبئی(یواین پی) نامور بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہی ہوں تاہم آرام کی ضرورت ہے تاکہ واپس آسکوں جب کہ وہ تمام افراد جنہوں نے گزشتہ دنوں مجھ سے ملاقات کی برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروالیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متعدد پاکستانی اور بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان میں ماہرہ خان، نیلم منیر اور بہروز سبزواری سمیت متعدد اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے جب کہ بھارت میں اداکار ورون دھون، نیتو سنگھ، منیش پول اورہریتھک روشن کی والدہ سمیت دیگر اداکار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes