اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے تقرریوں کےلیے اسکریننگ پالیسی کی منظوری دےدی

Published on December 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اپنے پندریویں اجلاس کے دوران تمام انتظامی اسٹاف کی تقرریوں کےلیے ایک جامع اسکریننگ پالیسی کو عمل میں لانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں رجسٹرار اور کنڑولر کی تعیناتی کےلیے سرچ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قانون کی روشنی میں فیصلے کےلیے حکام بالا کو بھیج دی گئیں۔ اجلاس کی صدارت وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجا یاسر ہمایوں سرفراز نے کی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے تقرریوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے یونیورسٹی کی پالیسی واضع کی جس کے بعد سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کو تمام انتظامی اسٹاف کی تقرریوں کےلیے امیدواران کی شارٹ لسٹنگ کرنے کے حوالے سے کسی تیسرے آزاد ادارے کی خدمات لینے کی اجازت دے دی۔ ملک میں اسپیشل ایجوکیشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کو اپنے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےلیے ایک پی ایچ ڈی استاد کی تقرری کی اجازت بھی دی۔
اجلاس کے اختتام پہ راجا یاسر نے ضلع اوکاڑہ اور اسے کے گرد و نواح کے سولہ ہزار سے زائد طلباء کو اعلی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اوکاڑہ نیورسٹی انتظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر زکریا نے تمام ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں اعلی تعلیم کے فروغ کےلیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes