اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار آج منایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، وزیراعظم نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی، انہوں نے کوروناایساو پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔ کورونا کے باعث دنیا بھر میں کرسمس کی رونقیں کچھ ماند ہیں، ویٹیکن سٹی میں منعقدہ تقریب سے پوپ فرانسس نے خطاب کیا، کورونا کے باعث تقریب میں کم افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کرسمس پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک بادی دی، انہوں نے کورونا ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا۔