کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات وقت سے پہلے کروانا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ سینیٹ انتخابات کرانا وزیراعظم نہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ فنکشنل لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی کو حکومت نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ یہ حکومتی مرضی ہوتی ہے کہ جب کوئی قید میں ہو تو انکی مرضی ہوتی ہے ملاقات کروائے یا نہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں کوئی دڑاریں نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی کوئی اختلافات ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ انکی مصروفیات ہونگی۔