سعودی عرب، غیرملکی مسافروں کو لے جانے کیلئے چارٹرڈ پروازوں کی اجازت

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے غیرملکی مسافروں کو لے جانے کیلئے غیرملکی چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، غیرملکی چارٹرڈ پروازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، تاہم ان ممالک کی غیرملکی پروازیں شامل نہیں ہوں گی، جہاں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران سفری پابندیوں کے باعث غیرملکی باشندوں کو لے جانے کیلئے غیرملکی چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی چارٹرڈ پروازوں کے لیے مملکت کے ایئرپورٹس پر اترنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان پروازوں کے عملہ کو کورونا ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔عملے کو ایئرپورٹ پر کسی شخص سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ وہ جہاز میں سوار رہیں گے ۔ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید واضح کیا کہ یہ شرائط اور ہدایات ان ممالک کی پروازوں پر لاگو ہوں گی جن ممالک میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔ لیکن جن ممالک میں نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ان پر پابندی برقرار رہے گی۔ان ممالک کی پروازوں کو ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے ایئرٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme