پہاڑوں پر برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں‌اضافہ

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

کھوئی رٹہ (یواین پی) کھوئی رٹہ یونین کونسل ندی سوہانہ میں برفباری پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اُوڑ لی کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا عوام علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل کھوئی رٹہ کی یونین کونسل ندی سوہانہ اور تحصیل نکیال کی یونین کونسل متھرانی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے سماں باندھ دیا یونین کونسل ندی سوہانہ گاوں زیریں دھڑہ؛ بالا دھڑہ اور چنگا گاہی کے علاوہ تحصیل نکیال کی یونین کونسل متھرانی میں بھی برف باری ہوئی جس سے عوام علاقہ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے برف باری اور بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes