لاہور: (یواین پی) پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شادی کے فوری بعد طلاق لینا چاہتی تھی تاہم اپنی بیٹیوں کی وجہ سے 36 سال بعد خود خلع لی اور مجھے کوئی پھچتاوا نہیں۔تفصیلات کے مطابق نومبر 2019 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ضعیف العمری میں دوسری شادی کرلی۔ خبریں تھیں کہ بشریٰ انصاری نے اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی، تاہم ایسی خبروں کے بعد تاحال اداکارہ نے اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی لیکن اقبال حسین نے نومبر 2019 میں ہی مختصر طور پر کہا تھا کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔اب بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنی شادی، طلاق اور ذاتی زندگی پر قدرے کھل کر بات کی ہے، تاہم اس باوجود انہوں نے دوسری شادی پر بات نہیں کی۔