ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو کے ملتان تبادلہ پر ان کے اعزاز میں ڈی سی او جواد اکرم کی طرف سے الوداعی تقریب

Published on March 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

2
وہاڑی( یواین پی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو کے ملتان تبادلہ پر ان کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس وہاڑی میں ڈی سی او جواد اکرم کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، نئے اے ڈی سی وہاڑی رافع ملہی، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ مشتاق طارق، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ شاہد حسین شیرانی ، اسسٹنٹ کمشنرز عمران منیر بھٹی ، اصغر مجید بلوچ ، سیف اللہ ساجد ، ڈی ایم او مبشرالرحمن بھی شریک تھے ۔اس موقع پر ڈی سی او جواد اکرم نے کہا کہ علی عنان قمر ایک محنتی اور ذمہ دار افسر ہیں انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اپنے فرائض کو ہر قسم کے دباؤ سے بالا تر ہو کر انجام دیا ۔ایک پبلک سرونٹ کی تمام تر خصوصیات ان میں بدرجہ اتم موجود ہیں ۔ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ اے ڈی سی علی عنان قمر نے اپنی تعیناتی کے دوران ہر آڑے وقت میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور کسی بھی جگہ پیش آنے والے امنو امان کے مسئلہ میں یہ معاملہ کے حل کے لیے پیش پیش رہے ا ور اپنی ذہانت اور تدبر سے معاملات کو جلد قابو لر لینے کے ہنر کی صلاحیت سے مالا مال ہیں علی عنان قمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہاڑی کو ایک اچھا ضلع پایا یہاں کے لوگ نہایت مخلص اور محبت کرنے والے ہیں کام کے حوالہ سے دفتر ماحو ل بھی نہایت بہتر ہے اداروں کے درمیان ہم آہنگی سے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملی۔آخر میں انہیں ڈی سی ا وجواد اکرم اور ڈی پی او صادق علی ڈوگرنے یاد گاری تحفہ پیش کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes