اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد، وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر معید پیرزادہ، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر شریک ہوئے۔