حارث رؤف 2020ء کے کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی بائولر رہے

Published on January 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

لاہور (یواین پی ) دائیں بازو کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے 2020ء کو دھوم دھام سے ختم کیا، انہوں نے 57 وکٹیں حاصل کیں اور ٹونٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بائولر بن گئے ۔ 2020ء کا سال 3 بائولرز کے لئے خوش قسمت رہا ہے جس میں حارث رئوف نے 35 اننگز میں 57 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی 52 وکٹیں لے کر ان کے پیچھے ہیں ، انہوں نے 37 اننگز میں بائولنگ کی جب کہ محمد عامر نے کیلنڈر ایئر میں 36 اننگز میں 42 وکٹیں حاصل کیں۔حارث رئوف ایک سال میں زیادہ ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بائولر ہیں ،پاکستانی کھلاڑیوں میں صرف وہاب ریاض ہی 2019ء میں 60 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے اور اظہر محمود نے 2013ء میں 60 وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ 2020ء کورونا وائرس کی وجہ سے بہت مشکل رہا ہے لیکن حارث رؤف اپنی کلاس اور مہارت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے اور 150 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے بائولنگ کرنے والے فاسٹ بائولر نے جنوری 2020ء میں قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔ 27 سالہ حارث رئوف نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے رواں سال ٹی ٹونٹی میں دوسری سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes