کوئٹہ(یواین پی)سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی77ویں سالگرہ یکم جنوری 2021ء کو منائی جائے گی۔میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944ء کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے تاریخ کے واحد وزیر اعظم ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔