فردوس عاشق اعوان “کرکٹر آف دی ڈیکیڈ” قرار

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور (یواین پی) فردوس عاشق اعوان “کرکٹر آف دی ڈیکیڈ” قرار، آسٹریلوی صحافی نے آئی سی سی کے حالیہ متنازعہ ایوارڈز پر طنز کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنما کو ایوارڈ کا حق دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں دہائی کی 3 بہترین ٹیموں کا اعلان کیا گیا۔ آئی سی سی نے دہائی کی بہترین ٹی ٹوئنٹی، ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کیا، تاہم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان ٹیموں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہ کیا گیا۔آئی سی سی کو اپنے اس اقدام کی وجہ سے ناصرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی شائقین کرکٹ کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے آسٹریلیا کے مشہور اسپورٹس صحافی ڈینس فریڈ مین کی جانب سے طنزیہ انداز میں آئی سی سی کو جواب دیا گیا ہے۔ڈینس فریڈ مین نے ٹوئٹر پر جاری طنزیہ ٹوئٹ میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما کو بہترین “خاتون کرکٹر آف دی ڈیکیڈ” قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme