اسلام آباد (یواین پی) سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ اٴْنہیں وزیراعظم نے ذاتی طور پر عالمی ادارہ صحت سے بلایا تھا،میں نے وزیراعظم کو پاکستان میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے آرٹس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت چھوڑنے کے بعد امکان تھا کہ ملک سے باہر چلاجاتا لیکن پاکستان میں مسائل دیکھے تو بیرون ملک جانے کا حوصلہ ختم ہوگیا۔ظفر مرزا نے کہا کہ مارچ میں وزیراعظم کو پابندیاں سخت کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو پاکستان میں لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی تھی۔