سال2020شوبز کی دنیاکے لئے بڑا بھاری ثابت ہوا ،کئی فنکار بچھڑ گئے

Published on January 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

فردوس،اسد بخاری،صبیحہ خانم،طارق عزیز ،اقبال کاشمیری،سمیت کئے ستارے انتقال کر گئے
لاہور(یواین پی) 2020شوبز کی دنیاکے لئے بڑا بھاری ثابت ہوا پہلے کورونا وائرس نے شوبز سرگرمیوں کا ماند کیا فنکار برادری شوبز مصروفیت نہ ہونے سے بے روز گار ہوئی پھر فاقہ مستیوں نے گھیر لیا پچھلے سال شوبز کے بہت سے لوگ دنیا فانی چھوڑ گئے ان نامور شوبز شخصیات کے انتقال سے شوبز حلقے گہرے دکھ اور غم میں ڈوب گئے گزرے سال میں فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار ،لالی وڈ ہیر، دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں والے کمپیئر،اسٹیج کی دنیا کے کامیڈی کنگ سمیت کئی فنکار راہی ملک عدم ہوئے شوبز فنکار جو پچھلے سال دنیا چھوڑ گئے ان میں ماضی کی نامور ہیروئن صبیحہ خانم ،رانجھے کی ہیر فردوس،ماضی کے ہیر و اور ولن اسد بخاری،ریحان احمد،ہدایت کار اقبال کاشمیری ،کامیڈی کنگ امان اللہ ،پشتو فلموں کے رائٹرایکٹر صابروسم،فلمسازچوہدری محمد عارف،سندھی فلموں کے اداکارلطیف منا،فلم رائٹر رشید ساجد،پشتو سنگر ماہ جبیں قزلباش،اداکارہ ریشماں،رقاصہ چھم چھم،مرزا شاہی،ٹی وی کمپیئر طارق عزیز،ٹی وی رائٹرعبدالقادر جونیجو،ٹی وی اداکارطارق ملک،کامیڈین اطہر شاہ خان جیدی،شاعر فارقی،امین الاسلام اور آکاش علی جان شامل ہیں رب کائنات ان کے صغیرہ و کبیر ہ گناہ معاف فرمائے ان کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام دے آمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog