لاہوری نوجوان کو فیس بک پرامریکی خاتون سے دوستی مہنگی پڑ گئی

Published on January 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہوری نوجوان کو فیس بک پرامریکی خاتون سے دوستی مہنگی پڑ گئی ، نوجوان 27 لاکھ روپے گنوا بیٹھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک پر امریکی خاتون سے دوستی کرنے کے بعد اس کی باتوں میں آکر لاہور کا ایک نوجوان 27 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز فیس بک پر ندیم نامی نوجوان کو ایک امریکی خاتون روز ہیلن کی جانب سے فرینڈ شپ ریکوسٹ بھیجی گئی جو اس نے قبول کرلی اور چند ہی روز میں دونوں اجنبی سے بظاہر گہرے دوست بن گئے لیکن پھر اس دوستی نے ایک نیا ہی رخ اختیار کرلیا، جس کی ندیم کو 27 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون نے ندیم کو اپنے شوہر کی جگر کے سرطان کے باعث ہونیوالی موت اور اس سے ملنے والی انشورنس کی رقم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ حاصل ہونیوالے 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کیلئے آیا ہے لہٰذا وہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جرمانہ بھرنے اور کبھی ڈیلیوری چارچز کے حوالے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلاگیا ہے۔ اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد ندیم سے اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔ندیم کا کہنا ہے کہ وہ پارسل وصول کرنے کیلئے اب تک 27 لاکھ روپے سے زائد ادا کرچکا ہے اور اب اس کی حکومت سے اپیل ہے کہ اسے دھوکہ دینے والے کرداروں کو سامنے لاکر سزا دی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes