قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا

Published on January 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

تہران (یواین پی) ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کمانڈر کی برسی کے موقع پر ایران اور اسرائیل نے ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینا شروع کردیے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹ عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں کی سازشوں میں مصروف ہیں۔امریکہ اور اس کے صدر کوبھی اسرائیلی منصوبے میں پھنسنے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران، عراق اور یمن سے ممکنہ جوابی حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیخلاف کارروائی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔واضح رہے کہ امریکا نے گذشتہ برس 3 جنوری 2020ء کو عراق میں ایک ڈرون حملے کے ذریعے القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔اس سے قبل واشنگٹن نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ خطے میں امریکی فورسز پر ایران نواز مسلح گروپوں کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ سلیمانی ہے۔ امریکی ڈرون حملے کے جواب میں ایران نے چند روز بعد عراق میں ایک فوجی اڈے پر بھرپور راکٹ حملہ کیا تھا۔ اس اڈے میں امریکی فوجی بھی تعینات تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes