سانحہ مچھ: وزیر داخلہ شیخ رشید اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام

Published on January 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) سانحہ مچھ کے مظاہرین نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی یقین دہانی کے باوجود دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دھرنے میں خود تشریف لائیں۔تفصیل کے مطابق سانحہ مچھ شہدا کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے عمائدین نے حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ان کے ساتھ بہت وعدے کئے گئے لیکن ان میں سے کسی پر بھی عمل نہیں ہوا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود چل کر دھرنے میں آئیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر کوئٹہ پہنچے تھے۔ انہوں نے ہزارہ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے کے علاوہ ان کے تمام مطالبات من وعن تسلیم کئے جائیں گے، ہزارہ برادری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور اپنے مطالبات خود ان کے سامنے رکھے۔شیخ رشید احمد نے ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہر شہید یلئے فی کس 10 لاکھ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 15، 15 لاکھ دینے کا اعلان کیا تاہم دھرنے کے عمائدین نے اس کو ماننے سے انکار کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes