لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شام اور رات کے دوران شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے تاین ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔