سوات(یواین پی)سوات کے نوازشریف کڈنی اسپتال میں ایک سال کے دوران گردوں سے متعلق 2لاکھ33ہزار604مریضوں کا معائنہ کیا گیا،اسپتال میں 7475بڑے آپریشن کئے گئے،نیپرالوجی کے 7286،یورالوجی کے 5858مریضوں کا علاج کیا گیا،65,291مریضوں کے ڈائیلاسز کئے گئے،نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سال 2020میں اسپتال میں مجموعی طور پر او پی ڈی میں لاکھ33ہزار604مریضوں کا معائنہ کیا گیا،اس دوران نیپرالوجی کے 7286،یورالوجی کے 5858،لتھروٹرپسی کے 2001مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات دی گئیں،انہوں نے کہاکہ اسپتال میں آنے والے 65,291مریضوں کو ڈائیلاسیزکی سہولات مہیا کی گئیں، لیبارٹری میں 3لاکھ99ہزار912ٹیسٹ کرائے گئے،17,325مریضوں کے ایکسرے کرائے گئے،51,395مریضوں کو الٹراساو¿نڈ کی سہولت دی گئی جبکہ آئی سی یو میں 1830مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں،انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی یونٹ میں 23,794مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں اور 4023مریضوں کا سی ٹی سکین کرایا گیا،انہوں نے کہاکہ اسپتال میں 267مریضوں کو نیپروپروسیجر اور 902مریضوں کو آئی وی یو کی سہولیات فراہم کی گئیں۔