نوشہرو فیروز (یواین پی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر احتجاج کی مرکزی کال پر محراب پور یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے محراب پور ایوانِ صحافت کے سامنے صحافی چوک پر احتجاج کیا جس کی قیادت نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی نائب صدر منور حسین منور, ایم یوجے نائب صدر علم الدین علیم, جنرل سیکرٹری شہزاد مغل،محراب پور ایوانِ صحافت کے نائب صدر امجد علی ملک و دیگر نے کی۔ قاضی ایاز عالم،ظفر گھانگھرو،آصف جاوید رندھاوا ایڈووکیٹ، ظہور دین مغل،سجاد سرویا،احمد ندیم مغل، خالد گھانگھرو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز کی برطرفیاں, ویج بورڈ پر عملدرآمد نہ ہونا، تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی نہ ہونا،علاقائی اخبارات کو انکے حقوق نہ دیئے جانا, میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسرشپ، صحافیوں کو ہراساں کیئے جانا، صحافیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی،سرکاری چینل سے ملازمین کی جبری برطرفی, صحافیوں کے اغواء جیسے واقعات افسوسناک ہیں موجودہ حکومت نے میڈیا پر غیراعلانیہ سنسرشپ کا نفاذ کررکھا ہے جسے ملک بھر کی صحافی برادری مسترد کرتی ہے ملک میں صحافی برادری خطرے سے دوچار ہے اور تبدیلی ایجنڈے پر کارفرما سرکار صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہی ہے صحافی ہی ہیں جو عام آدمی کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاتے ہیں مگر انکی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن صحافی برادری متحد ہے اور صحافتی کاز پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور صحافیوں کے مسائل فی الفور حل کرے ورنہ صحافی برادری کا احتجاج کا سلسلہ یونہی جاری رہیگا احتجاج میں نعمان میمن، آکاش چوہان ،ناصر اقبال آرائیں، محمد عمران مغل, غلام سرور مغل،خواجہ غلام اکبر،حسنین ملاح،احمد خان چانڈیو، ارشد انصاری،عمران ملک،شفیق راجپوت،قادر ملک و دیگر نے شرکت کی.