تُرک ڈرامے ارطغرل غازی کی نقل کے دوران 8 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

Published on January 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

پشاور (یواین پی) تُرک ڈرامے ارطغرل غازی کی نقل کرنے کے دوران 8 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر رسالپور میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک نواحی علاقہ گنڈیری گاؤں میں 8 سالہ حسین دیگر بچوں کے ساتھ معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کی نقل کرتے ہوئے 2 منزلہ گھر کی چھت سے گر گیا ۔8 سالہ بچے کو گرنے سے کافی گہرے زخم آئے ، بچے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ چل بسا۔ 8 سالہ بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر کھیل کھیل میں بچوں کو اکثر چوٹ لگ جاتی ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک بناتے ہوئے یا پستول کا استعمال کرنے والے بچوں بالخصوص نوجوانوں کی بھی اسی طرح اچانک اموات کے کئی واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ سے اچانک اور بے دھیانی میں پستول چل جاتی ہے اور وہ خود ہی اپنی موت کا باعث بنتے ہیں، یا سیلفی لیتے ہوئے دریا میں گر جاتے ہیں اور پانی کی لہروں کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes