امریکہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،چین کی وارننگ

Published on January 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) امریکہ کو چاہیے کہ چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندزی سے گریز کرتے ہوئے اپنے کام سے کام رکھے۔جس قسم کے خیالات کا مائیک پومپیو نے اظہار کیا یا پھر ہانگ کانگ اور تائیوان کے معاملے میں امریکہ کردار ادا کررہا ہے اس پر اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی،یہ الفاظ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہو چیننگ کے ہیں۔دراصل گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ کے شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر حکومت مخالف احجاج کرنے والے افراد کو چینی انتظامیہ نے گرفتار کر لیا۔اس پر امریکہ کے اسیٹ سیکرٹری مائیک پومپیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین ان گرفتاری وںکو روکے اور لوگوں کو احتجاج کرنے دے اورجن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کرے۔اگر ایسانہ کیا گیا تو چین پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔لہٰذا مائیک پومپیو کے اس بیان کے بعد چینی وزارت خارجہ کا موقف سامنے آیا کہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں بولنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔اگر امریکہ نے پابندیاں لگانے سمیت کوئی بھی اقدام اٹھایا تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گااور امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题