کوئٹہ(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہزارہ برداری کے غم میں برابر کی شریک ہے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے تیار ہے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جاری سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین اور ہزارہ برداری کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی نہیں بلکہ بھائی چارے کے طور پر کوئٹہ آئے ہیں اور ہزارہ برداری کے غم میں برابر کے شریک ہیں آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں لیکن قاتل گرفتار نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ حکومت اگر ہزارہ برداری کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ہم اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے تیار ہیں۔