نیب کا خواجہ آصف کا بے نامی دار ملازم ڈھونڈنے کا دعویٰ

Published on January 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

لاہور(یواین پی)نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا بینامی دار ملازم ڈھونڈ نے کا دعوی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ آصف نے 2009ء میں اپنے ملازم طارق میر کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ کرائی، اسے50 فیصد کا مالک بنایا جبکہ بقایا50 فیصدحصص مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں 9 برسوں میں کروڑوں روپے جمع ہوئے، 2009ء سے 2018ء تک کمپنی میں 50کروڑ 70 لاکھ جمع ہوئے۔ یہ فرم مقامی منڈی سے چاول خرید کر بیرون ممالک برآمد کرتی تھی۔ طارق میر کو ان کے روبرو بیٹھا کر تفتیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes