اوکاڑہ(یو این پی)ضلع کی تعمیر وترقی اورعوامی مسائل کےحل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان نے ڈپٹی کمشنردفتر کانفرنس روم میں اوکاڑہ کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے تعارفی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سماجی اور عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے میں میڈیا بہت اہم رول ادا کرتاہے خصوصا تعمیری اور مثبت تنقید سے عوامی مسائل کو احسن انداز سے حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔اس موقع پر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کوخوش آمدید کہا اور چند عوامی مسائل جن میں ریلوے کراسنگ ، انکروچمنٹس، ہسپتال اور دیگر سے آگاہ کیا۔ اس تعارفی ملاقات کا انتظام ضلعی افسر اطلاعات خورشید جیلانی نے ڈپٹی کمشنر کی خواہش پر کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ضلع اوکاڑہ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئےکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔