اوکاڑہ کے سینکڑوں مقامی تاجروں کا سیل ٹیکس کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Published on January 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) اوکاڑہ کے تاجروں نے اوکاڑہ پریس کے باہرسیل ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں تاجر رہنما شیخ ریاض مرکزی جنرل سیکرٹری،حاجی وحید بھلر،چوہدری حبیب الحق،چوہدری فیصل، ،اکبر علی خان اور دیگرنےایف بی آر کی جانب سے بے جا نوٹسز جاری کرنے کیخلاف احتجاج کیا۔سینکڑوں چھوٹے دوکانداروں نے کہا کہ ہم سیل ٹیکس نہیں دینگےکیونکہ سیل ٹیکس لگا کر چھوٹے تاجروں کو مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔مقررین نے کہا اگر سیل ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو پورے پنجاب میں احتجاج کیا جا ئیگا۔تاجروں نےگوشوارے فائل کرنے کی تاریخ میں بھی توسیع کا مطالبہ کیا۔تاجروں کے احتجاج کے باعث تحصیل روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes