اوکاڑہ (یو این پی ) نواحی گاؤں آر5/1 میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔