ترک وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Published on January 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو دورے کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ترک وزیر خارجہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اڑھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دیرینہ تاریخی، ثقافتی تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم ہیں۔وفد میں ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes