محکمہ زراعت کی طرف سے سورج مکھی کی کاشت اور گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کےمناسب انسداد کے سلسلہ میں کسانوں کے اجتماع کا اہتمام

Published on January 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)موضع ایل24/2 تحصیل رینالہ خورد میں سورج مکھی کی کاشت اور گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے مناسب انسدادکے سلسلے میں کسانوں کے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع کی صدارت شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن نے کی۔جس میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔چوہدری محمد سرور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رینالہ خورد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کسانوں کو اجتماع کے مقصد سے آگاہ کیا۔ علی رضا زراعت آفیسر مرکز 16 جی ڈی *ماسٹر ٹرینر گندم نے کسانوں کو گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں سے ہونے والے نقصانات اور ان جڑی بوٹیوں کے مناسب انسداد کے بارے میں آگاہ کیا۔ زرعی مارکیٹ میں دستیاب مختلف جڑی بوٹی کش ادویات کے فی ایکڑ استعمال، وقت اور اطلاق کے طریقہ کار کے علاوہ مخصوص جڑی بوٹیوں کے لیے مخصوص جڑی بوٹی کش زہروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے بعد ندیم اقبال زراعت آفیسر مرکز شاہبھور، ماسٹرٹرینر آئل سیڈز* نے سورج مکھی کی پیداواری تکنیک کے بارے میں ایک مکمل لیکچر دیا۔چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے کسانوں کو کھاد اور سورج مکھی کے بیج کی سبسڈی ، سورج مکھی اور گندم کے ڈی پلاٹس ، گندم اور کینولا کے پیداوار کا مقابلہ ، مختلف زرعی کے آلات پر 50 فیصد سبسڈی وغیرہ سے متعلق مختلف شعبہ جاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کسانوں سے کہا کہ محکمہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ انہیں بہتر کاشتکاری کے حوالے سے بہتر خدمات اور مختلف اسکیموں کی بروقت معلومات مل سکیں۔ اُنہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا کہ حکومت 5 ایکڑ تک گندم کی فصل کے لیے زرعی ادویات پر سبسڈی واؤچر کے ذریعہ سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ قابل احترام جناب شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن نے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار اور کاشت کاروں کے منافع کے لئے فصلوں کی پیداوار کے اچھے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کسانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات یعنی نئی اقسام کے بیج، کیڑوں اور بیماریوں کے مناسب اور بروقت انسداد جدید زراعت کے میں محکمہ زراعت کی تحقیقات اور زراعت توسیع کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا انہوں نے کاشتکاروں کو مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes