کویت کے وزرا اجتماعی طور پر مستعفی ہو گئے

Published on January 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

کویت سٹی (یواین پی) کویت کی حکومت کے وزرا نے وزیراعظم شیخ صباح الخالد کو اپنے استعفی پیش کر دیئے ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات اطلات نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز حکومتی وزرا نے گزشتہ روز وزیراعظم کو اپنے استعفے پیش کیے۔کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرقیادت وزیر دفاع حمد جابر الصباح اور دیگر وزرا کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر دفاع نے تمام وزرا کے استعفے جمع کرائے اور وزیراعظم کی صوابدید پر دے دیئے جس کے بعد یہ استعفے منظوری کے لیے کویت کے امیر شیخ نوافل احمد الصباح کو بھیجنیہوں گے۔برطانوی خبر رساں ادارہ کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے 30سے زائد اراکین نے وزیراعظم سے درخواست میں کابینہ کی تشکیل ، سپیکر اور پارلیمانی کمیٹیوں کے اراکین کے انتخاب اور دیگر امور بارے سوال اٹھا ئے تھے اور وہ حکومتی امور میں اصلاحات لانے کے خواہاں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy