عبدالحکیم، گندگی اور سیوریج کے گندے پانی کا راج شہر کی گلیوں کے مین ہول ابلنے لگے

Published on January 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

کبیروالا(یو این پی)عبدالحکیم ٹاؤن کمیٹی کے افسران اور صفائی عملہ نے وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی دھجیاں اڑا دیں گلیوں اور محلوں میں سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے مسائل شہری ذلیل و خوار صاف ستھرا عبدالحکیم کے دعوے ٹھس وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیںتفصیلات کے مطابق عبدالحکیم شہر بھر میں گندگی اور سیوریج کے گندے پانی کا راج شہر کی گلیوں کے مین ہول ابلنے لگے افسران دفتر میں خوش گپیوں میں مصروف شہری شکایت درج کرا کر اور ٹاؤن کمیٹی کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر انتظامیہ کے کان پر جوءتک نہیں رینگتی سیوریج و صفائی انتظامیہ نے گلیوں اور محلوں میں گندگی اور بیماریوں کو پھیلانے کی ٹھان لی گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی چیف آفیسر اور سیوریج و صفائی انتظامیہ گھومنے والی کرسی پر بیٹھ کر گھومنے میں مصروف صاف ستھرا عبدالحکیم کے دعوے ٹھس سیوریج نظام ناقص جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ فرضی کاروائیاں کرکے فرار ہونے لگی گلیوں اور محلوں میں گندگی اور سیوریج کے گندے پانی سے گلی سے گزرنے والے بچوں اور خواتین اور نمازی پریشان کوئی پرسان حال نہیں اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے فوری نوٹس لینے مطالبہ

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes