کراچی(یو این پی)گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میرے دشمن بھی میرے گانے چُھپ چُھپ کے گاڑی میں بجاتے ہیں۔میشا شفیع نے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والا نازیہ حسین کا مشہور زمانہ گیت ’بوم بوم‘ کا ریمکس ورژن منفرد انداز کے ساتھ گا کر سننے والوں پر سحر سا طاری کردیا تھا۔ ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر 95 لاکھ سے بار دیکھا جا چکا ہے۔میشا شفیع نے انسٹا گرام پر اسی گانے کا اپنا پوسٹر شیئر کیا جس میں وہ بادلوں میں کہیں کھوئی ہوئی گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔ گلوکار نے پوسٹ کے عنوان میں شاعرانہ انداز میں اپنے تعریفی کلمات کچھ اس طرح بیان کیے :’’ کیسا عجب کرم ہے میشا، کہ تمہارے دشمن بھی تمہارے گانے گاتے ہیں، چُھپ چُھپ کے باقی دُنیا سے، اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں ‘‘گلوکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں گلوکارہ کی شاعری پر تعریفوں کے پل باندھے تو دوسری جانب بہت سے صارفین نے تنقید بھی کی۔