سرکاری املاک سے قبضے ختم کروانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راو کی زیر صدارت اجلاس

Published on January 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

 

نوشہروفیروز (یواین پی)ہائی کورٹ کے احکامات پر سرکاری املاک اور زمینوں سے قبضے ختم کروانے کے سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راوکی زیر صدارت منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، ورکس اینڈ سروسز، سوئی سدرن گیس،نیشنل بینک، فاریسٹ، لائیو اسٹاک، صحت، روینیو ، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری املاک اور زمینوں،پارکوں اور پلاٹوں سے قبضے ختم کرانے کے لئے یہ ایک بہتر موقع ہے۔اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر سے قبضے ختم کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کا سربراہ قبضے ختم کرانے کیلئے ذمیدار ہے انتظامیہ ، رینجرزاور پولیس اس کی ہر طرح کی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ایراضی اور املاک پر قابضین کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی افسر نے اس میں سستی اور غفلت کا مظاہر ہ کیا تو ہائی کورٹ میں خود جواب دہ ہوگا۔ایسے افسر کے خلاف کاروائی کے لئے ہائی کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنی املاک اور ایراضی پر قبضوں کے متعلق رپورٹ ڈپٹی کمشنر کے حوالے کی۔ جبکہ محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجنیئر نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کیلئے کاروائی شروع کی گئی ہے جس کے لئے مطلوبہ بھاری مشینری تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog