لوگ مجھے آج کل منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں، امیتابھ بچن

Published on January 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

ممبئی(یو این پی)نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے آج کل منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی گپ شپ کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر انوکھے انداز میں مبارک باد دی تھی جس کو بالی ووڈ اداکار اور کچھ مداحوں نے خوب سراہا تھا تاہم بعض مداحوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔سوشل میڈیا کے ہی ذریعے بگ بی نے انتہائی اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب انہیں اپنا منہ بند رکھنے کی نصیحت کرتے ہیں، ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ اگر دنیا میں سب لوگ ایک دوسرے پر اعتماد کرنا شروع کردیں تو ہمیں اپنے گھر کے دروازے بند نہیں کرنا پڑیں گے۔امیتابھ بچن نے مداح کی اس بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی میں نے ایسے دن بھی دیکھے ہیں جب الہٰ آباد میں ہمیں اپنے گھر کا دروازہ بند نہیں کرنا پڑتا تھا، ہمارے گھر کا مین دروازہ بھی ہمیشہ کھلا رہتا تھا تاہم اب ایسا ممکن نہیں بلکہ لوگ تو اب مجھے اپنی زبان پر تالا لگانے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا منہ بند رکھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog