رائیونڈ پریس کلب کے انتخابات مکمل نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب

Published on January 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

رائیونڈ( یواین پی)رائیونڈ پریس کلب کے انتخابات مکمل نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی سو منٹو میں منعقدہ تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری حلقوں کی شرکت، مبارک باد ،سابق صدر پریس کلب عاطف محمود مرحوم،چیئر مین شیخ طارق جاوید مرحوم کی مغفرت کی دعا اور انکی کاوشوں کوخراج تحسین ایم پی اے مرزا جاوید نے پیش کیا، رائیونڈ پریس کلب2021کے منعقدہ اجلاس میں نامزد نو منتخب عہدیداروں میں صدر شیخ آصف نعیم شیخ، چیئر مین مہر لیاقت علی، جنرل سیکرٹری مہر محمد آصف، چیف آر گنائزر سید امداد حسین شاہ، چیئر مین سپریم کونسل، شیخ ز ین العابدین، سپریم کونسل صدر ڈاکٹر الیاس ودیگر منتخب ہونے والوں کی تقریب حلف برداری کیسو منٹو ہال میں منعقد ہوئی ، حلف لینے کے بعد نومنتخب صدر شیخ آصف نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ر ائیونڈ شہر کی فلاح اور بہبود ہماری اولین ترجہی ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءمرزا جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اور اخوت بھائی چارے کی جدوجہد اور مظلوم کی آواز اور ظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوارہونا چاہئے، رائیونڈ کے معروف اور ہردلعزیز صحافی عاطف محمود شبزواری مرحوم اور شیخ طارق جاوید مرحوم کا خلاءکبھی پر نہیں ہوگا بھرپور خراج تحسین اور انکی مغفرت کی دعا کی گئی، ریجنل یونین آف جر نلسٹس آف پاکستان( رجسٹرڈ) تحصیل رائیونڈ کے صدر رشید احمد صابر نے ساتھیوں سمیت مبارکباد دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes