جدہ (زکیر احمد بھٹی) جدہ میں پاکستان مسلم لیگ ن نے صدر آزاد کشمیر فاروق حیدر کی ہدایت پر تمام سیاسی و سماجی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی کے سلسلے می ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ۔۔پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف مسلم لیگ ق۔جماعت اسلامی ،نیشنل عوامی پارٹی ۔پاکستان ویلفیئر فورم ۔پاک سعودی گریڈ شپ۔ اوورسیز کشمیر کمیونٹی ۔گوجر ایسوسی ایشن پاکستان جرنلسٹ فورم ، و دیگر فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب کے منتظم راجہ شمروز اور سردار اشفاق نے کہا کہ ہم۔ہندوستان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر میں بھارتی ظلم ستم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ہماری درخواست پاکستان میں بھی سیاسی جماعتوں سے ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بھر پور یک جہتی کا اظہار کریں اور عالمی فورمز بھارتی ظلم و ستم۔کا فوری نوٹس لیں بھارت دنیا میں دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے ۔ تقریب سے تصور چوہدری ۔بشیر سواتی۔ شمائلہ شہزاد ،فیصل جاوید، نوشیروان خٹک ۔خورشید متیال، اظہر ورائچ مصطفی خان ۔محمد عدیل، سردار وقاص عنایت۔ کلیم خان ۔خالد خورشید، چوہدری اکرم۔حافظ عبدالرشید اور دیگر سرکردہ افراد نے خطاب کیا ۔