مانگا منڈی کی سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں،راہ گیر پریشان

Published on January 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی)ڈپٹی کمشنر لاہور کی عدم توجہ مانگا منڈی کی سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگی۔تالاب سرائے اڈا پرسیوریج سسٹم مکمل تباہ ہونے سے سڑک گزیشہ تین سالوں سے گہرے کھڈوں میں تبدیل ہے ۔سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے سڑک پر کھڑا پانی دریائے راوی جیسا منظر پیش کرنے لگا ہے ۔روڈ سے وابستہ درجنوں دیہاتی علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ملتان روڈ مانگا منڈی سے مین رائیونڈ روڈ تبلغی مرکز کوجانے والا واحد اور مصروف ترین روڈ ہے لیکن حکومت پنجاب نے روڈ سے گزرنے والی بیس دیہاتی گاﺅں کی عوام کو عذاب میں مبتلا کر تے ہوئے تین سالوں سے اس روڈ کے درینہ مسائل پر توجہ نہیں دی ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رائیونڈ روڈ انڈسٹریل ایریا ہے اور انڈسٹری مالکان حکومت کو کروڑوں کا ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن آج تک کسی بھی عوامی نمائندے یا حکومتی ادارے نے توجہ نہیں دی علاقہ مکینوں نے گھمبیر صورتحال بننے پر وزیر اعلی ٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک کلو میٹر سڑک کے ٹکرے کی تعمیر نواور سیوریج کے درینہ مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

Readers Comments (0)