فائنل میں اسامہ چوہدری نے مغفل عباس کو بیسٹ آف تھری پر شکست دے دوچار کیا
جمبر(یواین پی)رفیق بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جمبر میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ سنگل پلئیر کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 16ٹیموں نے شرکت کی۔ 16ٹیموں کو چار پولوں میں تقسیم کیا گیا۔ چاروں پولوں کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی۔ پہلے سیمی فائنل میں اسامہ چوہدری نے فقیرحسین کو اور دوسرے سیمی فائنل میں مغفل عباس نے عثمان چوہدری کو شکست دیکر فائنل کے کوالی فائی کیا۔ فائنل میں اسامہ چوہدری نے مغفل عباس کو بیسٹ آف تھری سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی کالمسٹ عقیل خان اور چوہدری انس نواز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔