جرائم پیشہ عناصر کیخلاف میری کھلی جنگ ہے,جاوید اقبال چیمہ

Published on January 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

میری تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ لوگوں کو شہر یا جرم چھوڑنا پڑے گا، ایس ایچ او مانگامنڈی
مانگامنڈی(یو این پی) ایس ایچ او تھانہ مانگامنڈی انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مانگامنڈی شہر سے ڈکیتی، چوری، راہزنی، منشیات فروشی، پرچی جوا، کا مکروہ دھندا کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف میری کھلی جنگ ہے۔میری تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ لوگوں کو شہر یا جرم چھوڑنا پڑے گا ۔یا پھر سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر صاحب، ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان صاحب،اور ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگہٹی صاحب کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، بدمعاشوں سے مجھے سخت نفرت ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز ہماری کارروائیاں جاری ہیں ۔اے ایس پی سرکل رائیونڈ حسیب جاوید میمن کی زیر نگرانی منشیات فروشی کرنے والے بڑے بڑے مگر مچھوں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا گیا ہے۔اور کئی منشیات فروش علاقہ بدر کر گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او مانگامنڈی انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنی نوکری کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور اپنے ماتحت عملہ کو بھی ایمانداری سے نوکری کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔غریبوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔آفیسران بالا نے عوام کی خدمات کیلئے جو مجھے ذمہ داریاں سونپی ہیں اسے احسن طریقے سے نھبانا میری اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes