جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی میں رپورٹ کریں گے

Published on January 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

لاہور(یو این پی)جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی میں رپورٹ کریں گے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی میں رپورٹ کریں گے۔ اعلان کردہ بیس کرکٹرز کا ایک کوویڈ ٹیسٹ ہفتے کو ہوا تھا، جس کی رپورٹس میں تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ کے ارکان کلیرہیں اب دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کراچی میں ہوٹل پہنچنے پرہوگی۔ کپتان بابراعظم، عابد علی، اظہرعلی، ہیڈکوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس، مینجر منصور رانا سمیت دوسرے ارکان کی منگل کہ سہ پہرلاہورسے فلائٹ ہے۔دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرزبراہ راست کراچی پہنچیں گے، قومی ٹیم میں پہلی بار منتخب ہونے والے ڈومیسٹک کے پرفارمرزپاکستان کپ کے سلسلے میں پہلے سے ہی کراچی میں موجود ہیں۔ پانچ روز کے قرنطینہ میں رہنے والی قومی ٹیم کے ارکان کودوسری کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ نیگیٹوآنے پر اکیس جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme