مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

Published on January 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کو ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ٹک سٹار مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور یہ تھپڑ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مارا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عبد القوی کل سے بہت غلط حرکتیں کر رہے تھے، عبد القوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازیبا گفتگو کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا، میں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر عب دالقوی کو مارا، عبد القوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہیں، ان کی باتیں سن کر عوام خود فیصلہ کریں گے مارنا چاہیے تھے یا نہیں۔اس موقع پر مفتی عبد القوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو چائے پی رہا تھا ایک بچی نے آ کر تھپڑ مارا، لڑکیاں ایک سے دو منٹ کے لیے آئیں، تھپڑ مار کر چلیں گی، معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کر لو۔دوسری طرف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں مفتی قوی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اور حریم شاہ ان سے کچھ سوال جواب کررہی ہے جس کا مفتی قوی بڑے تحمل کے ساتھ جواب دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme