اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کو میونسپل سروسز کی احسن انداز میں فراہمی ،پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کو فعال بنانے اور علاقائی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچیں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سلیم صادق ،سید گلزار سبطین،مہر محمد جاوید ،ٹکٹ ہولڈرز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور مستقبل قریب میں شروع کئے جانےو الے منصوبوں سے متعلق اپنی آراءکا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نثار سندھو نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ دی ان منصوبو ں پر ابتک پیش رفت ،کام کی رفتار ،اخراجات اور ان کی تکمیل سے متعلق بتایا ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بہترین کوالٹی کا مٹیریل استعمال کیا جائے تعمیراتی محکموں کے افسران ذاتی طور پر ان منصوبوں کی نگرانی کریں ۔