نہ کوہلی نہ سمتھ، بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہترین اوسط رکھنے والے بلے باز بن گئے

Published on January 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments


لاہور(یو این پی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہترین اوسط رکھنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 26 سالہ بابراعظم انگوٹھے کے فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے دورے میں ایک بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کم از کم 800 رنز بنا نے والے بلے بازوں میں وہ اب بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔بابراعظم اب تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 8 میچز میں 81 کی اوسط سے 810 رنز بنا چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور4 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلوی بلے باز مارنس لبسشین کا ہے جنہوں نے اب تک 13 میچز میں 72.42 کی اوسط سے 1675 رنز سکور کررکھے ہیں جن میں 5 سنچریاں اور9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سابق آسٹریلیوی کپتا ن سٹیو سمتھ 63.85 کی اوسط سے 1342رنز سکور کرچکے ہیں ،انہوں نے اب تک 4 سنچریاں اور7 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اب تک 9 میچز میں 58.35 کی اوسط سے817 رنز بنا چکے ہیں جن میں 3 سنچریاں اور 1 نصف سنچری شامل ہے، برطانوی آل راؤنڈر بین سٹوکس 13 میچز میں 53.85 کی اوسط سے 1131 رنز بنا چکے ہیں ،انہوں نے اب تک 4 سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔ قائم مقام بھارتی کپتان اجنکے رہانے 13میچز میں 51.73 کی اوسط سے 983 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 3 سنچریاں اور5 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes