لاہور روڑ پر بحریہ آرچڈ کے ڈمپرکی موٹر سائیکل کو ٹکر تین محنت کش جاں بحق
رائیونڈ(یواین پی) مختلف حادثات پیں5افراد جاں بحق ایک شدید زخمی لاہور روڑ پر بحریہ آرچڈ کے ڈمپرکی موٹر سائیکل کو ٹکر تین محنت کش جاں بحق ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک نوجوان ہلاک دوسرا زخمی ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا، بتایا گیا کہ رائیونڈ روڈ بائی پاس کے مقام پر ٹریکٹرٹرالی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر نوجوان فیضان موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں نوجوان محمد رمضان بستی امین پورہ کا رہائشی ہلاک، بحریہ ٹاو¿ن آرچڈ کے ڈمپر ڈرائیوروں نے متعدد انسانوں کی جان لیکر کئی گھروں کو برباد کیا بحریہ ٹاو¿ ن کے لوڈر ڈمپر لاہور تا رائیونڈ روڑپر جس تیز سپیڈ سے نکلتے ہیں اور جان لیوا ثابت ہوتے ہیں گذشتہ روز بھی بحریہ آرچڈ سے تیز رفتاری سے نکلنے والے دمپر نمبر8722 نے تین نامعلوم افرادموٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر کچل دیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ڈائیوڑ کو روکنے کے باوجودسڑک پر سسکتی لاشوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیاپولیس نے کاروائی مکمل کر کے نعشوں کو ورثہ کے حوالے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر تھانے بند ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا