بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،شیخ رشید

Published on January 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، کوئی آدمی سٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کرے،مزدوروں کیلئے پاسپورٹ کی مدت 10 سال کر دی گئی ہے،وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی، ایک سو بانوے ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے،کوئی آدمی سٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کرے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو، ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگوں کو ملے گا، پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، مزدوروں کیلئے پاسپورٹ کی مدت 10 سال کر دی گئی ہے، نادرا روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes