حرا مانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Published on January 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments


کراچی (یو این پی)اداکارہ حرا مانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔’’یقین کا صفر‘‘، ’’دل موم کا دیا‘‘، ’’آنگن‘‘، ’’دو بول‘‘ اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا مانی نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔منفرد انداز اور شوخ و چنچل مزاج رکھنے والی حرا مانی نے اب کئی کامیابیوں کے ساتھ ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انسٹا گرام پر وہ 50 لاکھ فالوورز ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے انسٹا گرام، میرا گیت، میرا چہرا، میرے بچے اور میری حقیقی شخصیت کو پسند کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں 50 لاکھ فالوورز کی فہرست میں ماہرہ خان، سجل علی اور ایمن خان شامل تھیں جن کے اب انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد مزید تجاوز کرگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题