نوشہروفیروز(یواین پی)پولیس کی کرمنلز کیخلاف کاروائیاں منشیات فروش پیشہ ور فقیر و اشتہاری گرفتار چرس شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم محبوب مشوری نوشھروفیروز سٹی تھانہ کے چوری ایکٹ میں مطلوب روپوش ملزم ہے محبت دیرو پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم خیر محمد جتوئی کے قبضے سے 210 گرام چرس برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا محرابپور پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، منشیات فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم عمران علی راجپوت کے قبضے سے 05 لیٹرس شراب برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا نوشھروفیروز سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، پروفیشنل گداگر کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم ارباب علی کھالرو کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔