لاہور (یواین پی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہوگئے، میرے خلاف جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا، یہ مقدمہ سلیکٹڈ جعلی وزیراعظم کے کہنے پر درج کیا گیا، جس ویڈیو کا بیان اس وقت کے وزیر انساد منشیات اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس دیتے رہے وہ آج تک عدالت کو فراہم نہیں کر سکے، تمام جعلی مقدمات صرف ایک حکم سے ختم ہوجائیں گے، اس قوم سے انہیں نے جو دھوکے بازیاں کی ہیں اس پر سلیکٹڈ ٹولے کے اف جلد ان ہی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے۔ براڈ شیٹ میں شہزاد اکبر کا کمیشن تھا، براڈ شیٹ کو 7 ارب روپے ادا کئے گئے، براڈ شیٹ کمپنی کا مالک خود متنازع ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے والی جماعت ہے، یہ فنڈنگ صرف غیر ملکی نہیں بلکہ ملک دشمنوں سے لی گئی، پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کو استعمال کیا، انہوں نے اسرائیلی اور انڈین لابی سے پیسہ وصول کرکے اپنے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا۔ 3 سال سے چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا، لیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا اعتراف جرم موجود ہے، الیکشن کمشنر کے پاس ان کو سزا ینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور ادویات چوروں نے مہنگائی کا بازار لگا رکھا ہے، 30 سے 35 فی کلو فروخت ہونے والا آٹا 75 روپے تک پہنچ چکا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف پوری قوم آواز اٹھائے گی، شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے۔