کراچی(یو این پی)گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے ریسٹورنٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کو منفرد انداز میں جواب دے دیا۔چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسلام آباد کے ایک ریستوران کی مالک خواتین مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں کہ نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز انڈسٹری کے بہت سے فنکاروں نے اُن دونوں خواتین کو منیجر کی تذلیل کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔اس اثنا میں معروف اداکار و گلوکار محسن عباس ظفر بھی خاموش نہ رہے۔ انہوں نے بھی منفرد انداز اپناتے ہوئے ریستوران منیجر کا مذاق اُڑانے والی خواتین کو جواب دیامحسن عباس نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے گلوکار ابرار الحق کے مشہور گیت کے اشعار دہرائے اور کہا کہ میرا یہ پیغام ریستوران ’’ کنولی ‘‘ والی آنٹیوں اور اُن جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام ہے۔